December 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریںڈسٹرکٹ نیوز

سرائے مغل : ہنجرائے کلاں کی بجلی خراب،5 دن گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

سرائے مغل نواحی علاقہ ہنجرائے کلاں کی بجلی 11 ہزار کے وی تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمر خراب کی وجہ سے 5 دن گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہری سراپا احتجاج
سرائے مغل کے نواحی علاقہ ہنجرائے کلاں کی بجلی پانچ دن بعد بھی بحال نہ ہوسکی 11 ہزار کے وی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگی علاقہ مکینوں کے مطابق لیسکو رورل پتوکی کے لائن سپرنٹنڈنٹ لائن مین پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں متعدد بار ٹرانسفارمر کی خرابی کی مد میں پیسے دے چکے ہیں آئے روز پیسے کہاں سے دیں ٹرانسفارمر خراب مستری کو پیسے دینے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بل دیں کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی مد میں پیسے دیں علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان وزیر توانائی اور رانا فیصل حیات خاں سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنجرائے کلاں کی بجلی کی فوری بحالی کی جائے اور موت بانٹنے والی لٹکتی تاریں بھی ٹھیک کی جائیں

Related posts

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

admin

مشرق وسطی ایک اور جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا

admin

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جاتی امراء سے اسلام آباد روانہ

admin

Leave a Comment