November 21, 2024
AGN News
Featuredپاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی۔۔۔5رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم شامل تھے۔سماعت کے آغاز پر صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر روسٹرم پر آئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پہلے بتائیں کل کے بعد کیا ہوا؟ جسٹس منیب اختر کو درخواست کی گئی کہ بینچ میں آئیں، جسٹس منیب نے دوبارہ خط لکھ دیاجس میں اپناپرانا مؤقف دہرایا ہے۔۔ میں نے کمیٹی کو جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کرنے کی تجویز دی لیکن جسٹس منصور علی شاہ نے بھی کمیٹی اور بینچ دونوں میں شمولیت سے انکار کیا۔۔۔ اس کے بعد ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچا تھا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ دوسرے بنچز کو ڈسٹرب نہ کرتے ہوئے جسٹس نعیم افغان کو لارجر بنچ میں شامل کیا ہے۔۔۔ اب سپریم کورٹ میں کچھ بھی بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتا، اب لارجر بنچ مکمل ہے کارروائی شروع کی جائے۔۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے آج کے اجلاس کے منٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔۔۔ کمیٹی کے منٹس سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

Related posts

جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آگیا

admin

اسلام آباد :شہید سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا

admin

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی ہمالیہ سے اونچی ہے

admin

Leave a Comment