December 26, 2024
AGN News
انٹرنیشنلتازہ خبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی کم ہوگئی

سان فرانسسكو: امریکی ملٹی نیشنل فنانس سروس Fidelity Investments نے ایلون مسک کے X میں اپنے حصص کی قدر میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جسے ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز میں خریدا تھا، Fidelity Investments کے حصص میں کمی کے بعد اس کی مالیت خریدی گئی قیمت کے ایک چوتھائی حصے سے بھی کم  ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فڈیلیٹی انویسٹمنٹ کے ایسیٹ مینیجر نے اگست کے آخر تک ایکس میں اپنی سرمایہ کاری کو 78.7 فیصد کم کر دیا جس سے ایکس کی قیمت تقریباً 9.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت خرید 44 بلین ڈالرز ہیں۔

فیڈیلیٹی انویسٹمنٹ نے ابتدائی طور پر ایکس میں 19.66 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی تاکہ پلیٹ فارم حاصل کرنے میں مسک کی مدد کی جا سکے لیکن اس کے بعد سے اس کے حصص کی قدر میں بار بار کمی آتی گئی۔

تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فڈیلیٹی اب ایکس میں اپنے حصص کی قدر 4.18 ملین ڈالرز لگاتا ہے جو کہ جولائی میں 5.5 ملین ڈالرز سے کم ہے۔

Related posts

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بروقت ایکشن،ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کےملزم گرفتار

admin

خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت 

admin

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی ریکارڈ

admin

Leave a Comment