لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس 2024 کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ ۔۔درخواست گراز کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اگر سپریم کورٹ سے 63 اے نظر ثانی کیس کا فیصلہ ہوا تو یہ درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔۔۔ چیف جسٹس نے جواباً کہا کہ ہم اس درخواست کو سنیں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم منیر احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کلعدم قرار دے۔ عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔