میلسی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی لمبی جھولتی تاروں کے جال شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بن چکے ہیں۔۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ۔۔ میپکو حکام کو متعدد بار آگاہ کیا ہے لیکن متعلقہ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا
بے ہنگم تاریں مکینوں کے لئے مسلسل خطرات کا باعث ہیں ۔۔ بارش کے موسم میں اکثرو بیشتر سپارکنگ سے میٹروں میں کو آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔۔۔بجلی کی لمبی کیبل تاریں شہریوں کے لئے درد سر ہیں ۔۔۔شہریوں کی جانب سے میپکو ڈویژن میلسی کے حکام کو نئے کھمبے لگا کر تاریں درست کرنے کی درخواستیں بے سود ہوچکی ہیں۔۔۔ جس سے شہریوں سمیت خصوصاً بچوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ۔