November 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کے باوجود سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔۔۔ شبلی فراز کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔وکیل ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی صرف پی این آئی ایل لسٹ ہوتی ہے جس میں شبلی فراز کا نام شامل نہیں۔۔۔پاسپورٹ امیگریشن حکام نے بتایا کہ ہم نے پی سی ایل سے نام نکال دیا تھا۔۔۔۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بلا لیں ان سے پوچھ لیتے ہیں۔۔۔۔وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شائستہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں اور بتایا کہ سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔۔۔ شبلی فراز کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل دونوں سے نکال دیا ہے۔۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بیان کے بعدعدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونے پر شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی۔

Related posts

صوبائی وزریرصحت خواجہ عمران نذیر اور کی زیر صدارت راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کا ہنگامی اجلاس

admin

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی ریکارڈ

admin

جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا ملازمیں پر تشدد کا معاملہ

admin

Leave a Comment