پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ آج کاروبار کےآغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہوکر277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔۔۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے بڑھ کر 279 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا۔۔۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 325 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار 292 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔