November 23, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترین

مارکیٹ میں کتے کے کاٹنے کی مشتبہ ویکسین کی سپلائی کا انکشاف

مارکیٹ میں کتے کے کاٹنے کی مشتبہ ویکسین کی سپلائی کا انکشاف۔۔مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔۔۔غیر رجسٹرڈ اینٹی ریبیز ویکسین کی کوالٹی اور سیفٹی غیر واضح ہے۔۔مشتبہ ویکسین کتے کے کاٹنے کے انفیکشن میں اضافہ کر سکتی ہے۔۔ڈریپ سے مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری۔

ڈریپ فیلڈ فورس، صوبائی ڈرگ اتھارٹی، ہیلتھ پروفیشنلز اورفارمیسز کو الرٹ ارسال کردیا گیا۔۔۔ڈریپ کے مطابق مارکیٹ میں مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین سپلائی کی اطلاعات ملی ہیں۔۔۔شور ریب نامی مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین بھارتی کمپنی کی تیارکردہ ہے۔۔۔مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے۔۔۔الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیاگیاکہ مارکیٹ میں دستیاب مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین کا بیچ آر او 10821 ہے۔۔۔۔۔ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ کی سرویلنس کریں۔۔مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی جائیں۔۔۔مارکیٹ میں دستیاب جعلی اینٹی ریبیز ویکسین کے بیچ کو ضبط کیا جائے۔۔۔ادویات کے ڈسٹریبیوٹرز، فارمیسز دستیاب ادویات کاسٹاک چیک کریں۔۔۔ریگولیٹری فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی ویکسین کا خاتمہ یقینی بنائے۔۔۔ڈاکٹرز سگ گزیدگی کا شکار افراد کو مشتبہ اینٹی ریبیز استعمال نہ کرائیں۔

Related posts

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری

admin

ہم نے حکومتی مسودے کو مسترد کردیا،مولانا فضل الرحمان

admin

شیخوپورہ میں سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ ماحولیات کا گرینڈ آپریشن

admin

Leave a Comment