عطا تارڑ کا کہنا تھا دنیا پاکستان کو تسلیم کررہی ہے۔۔۔ سعودی عرب سے بھی ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستا ن آرہا ہے۔۔۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس بھی پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔۔۔ 12 ممالک کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔۔۔انہوں نے کہا پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کیلئے نئی جگہ بننے جارہا ہے۔۔۔ ہماری نئی پالیسی کی کامیابی تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے بارے میں ہر ملک مثبت بات کررہا ہے، کامیابیوں کا سفر جاری وساری ہے۔۔۔۔عطا تارڑ کا کہنا تھا ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔۔ ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان آکر سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرنا خوش آئند ہے۔۔۔ یہ دورے پاکستان کی معیشت میں بہتری لائیں گے، ایکسپورٹ میں اضافہ ،تجارتی خسارے میں واضح کمی ہوگی، یہاں سے گوشت اور چاولوں کی ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے گا، پاکستان سے 1لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کیے جائیں گے
previous post