November 22, 2024
AGN News
انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی

تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی۔۔۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دو نجی ٹی وی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں۔۔۔ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں۔۔۔بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔۔۔بیرسٹر سیف بولے ہندوستان جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شریک ہوں۔۔۔۔جے شنکر کی احتجاج میں شرکت سے پاکستان مضبوط ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔۔سوشل میڈیا پر بیرسٹر سیف کے اس بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک دشمنی میں کھل کر سامنے آ گئی ہے۔۔۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے

Related posts

پاکپتن :ڈکیتی کے دوران 16 سالہ لڑکی کےریپ کے مقدمہ کی تفتیش نیا رخ اختیار کرگئی

admin

فلوریڈا: امریکہ کےصدارتی انتخابات میں فتح ،ڈونلڈ ٹرمپ کادنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کا اعلان

admin

چینی سفیر کا بیان حیران کن ہے،دونوں ممالک کے سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا،ترجمان دفتر خارجہ

admin

Leave a Comment