سینئر صحافی سید فریاد گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے سید فریاد گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن مسلم لیگ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران دیا ۔۔۔فریاد گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کی سینئر قیادت بالخصوص صدر لاہور ڈویژن میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کا شکریہ اداکیا۔۔۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بخوبی احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔
سینئر صحافی سید فریاد گیلانی پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر
Date: