November 23, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریںڈسٹرکٹ نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اسپیشل پرسنز کی مالی امداد کا تاریخی منصوبہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اسپیشل پرسنز کی مالی امداد کا تاریخی منصوبہ ۔ ۔۔ضلع خانیوال میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام معزور افراد میں ہمت کارڈ فراہمی کا آغاز ہو گیا ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ڈی سی خانیوال محمد علی بخاری ، ایم این اے محمد خان ڈاہا ، پارلیمانی سیکریٹری رانا محمد سلیم حنیف اور ایم پی اے اسامہ فضل کی شرکت

محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے گئے۔خصوصی افراد کا ہمت کارڈ کے اجراء پر وزیراعلی پنجاب سے اظہار تشکر ۔ ڈپٹی کمششنر اور پارلیمینٹیرینز نے اسپیشل پرسنز میں ہمت کارڈ تقسیم کیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں 2071 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں سے اب تک 1075 سپیشل افراد کی ویریفکیشن ہو چکی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں 1037 معذور افراد کو ہمت کارڈ سے 10500 روپے نقد دیے جائیں گے ۔ ہمت کارڈ کے اجرا سے ہر تین ماہ بعد معذور افراد کو 10 ہزار 500 روپے ملیں گے ۔ پارلیمینٹرینز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اسپیشل پرسنز کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کے ذریعے لاچار لوگوں کی مدد کی ہے

Related posts

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

admin

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹرشبلی فراز کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کا کیس

admin

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 114 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

admin

Leave a Comment