December 27, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

آئینی ترامیم پاس کرانے کا معاملہ،حکومت کیلئےنمبر گیم پوری کرنا امتحان بن گیا

آئینی ترامیم پاس کرانے کا معاملہ۔۔۔حکومت کیلئےنمبر گیم پوری کرنا امتحان بن گیا۔۔۔آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے حکومت نے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔۔۔سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔۔۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے ایم این ایز ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔

Related posts

ہم نے حکومتی مسودے کو مسترد کردیا،مولانا فضل الرحمان

admin

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

admin

اسلام آباد :شہید سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا

admin

Leave a Comment