December 9, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے۔

اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، انہوں نے جو پیسے دیے خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سب جھوٹ ہے، میں نے کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین کی ہے، میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، 25 کیس مزید بھی بنا لیں، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشااللہ ۔۔۔آج کرپشن اسکینڈل میں نیب لاہور کی ریکوری کے طور پر ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔

Related posts

خانپور ڈیم کا لیول 1978.50 فٹ تک بلند

admin

تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی

admin

لاہور: پنجاب پبلک لائبریری میں گور مکھی ادب کا خزانہ نا م سے شا ئع کتاب کی رونما ئی کی تقریب کا انعقاد

admin

Leave a Comment