December 9, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کیلئے2 ہفتوں کی مہلت

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔۔۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5 سالہ نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔۔الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ بیر سٹر علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کے جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے میں اس سے آگاہ نہیں۔۔

۔عدالت نے کہا کہ ہم کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ بہتر ہو گا۔۔ اس وقت تک میں بطور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی نہیں رہوں گا۔۔ سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کی ذمہ داری مجھ پر سے ختم ہو چکی ہو گی۔۔لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Related posts

شیخوپورہ کے علاقہ رجبہ مانانوالہ عوان بھٹیاں پر اپر گوگیرہ نہر سے 24 گھنٹے پانی چوری کیا جا رہا ہے

admin

امید سحر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ

admin

برطانیہ کی حکومت نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث 18 ممالک کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کردی

admin

Leave a Comment