December 9, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریںڈسٹرکٹ نیوز

خانیوال : ضلعی انتظامیہ کا انسداد پولیو مہم سے قبل ورکرز کی ٹریننگ پر فوکس

خانیوال میں ضلعی انتظامیہ کا انسداد پولیو مہم سے قبل ورکرز کی ٹریننگ پر فوکس ۔۔۔محکمہ صحت اور ،ڈبلیو ایچ کے باہمی تعاون سے ماسٹر ٹرینرز کا تربیتی سیشن ۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی سیشن میں خصوصی شرکت ۔۔ ڈی سی کا زیر تربیت ماسٹر ٹرینرز کو نچلی سطح پر ٹیموں کی بھرپور رہنمائی کاحکم ۔

خانیوال ؛ ضلعی انتظامیہ پولیو کے جڑ سے خاتمہ کے لیے متحرک ہو گئی اور ضلع خانیوال میں 5-روزہ پولیو مہم کا آغاز 28-اکتوبر سے شروع ہو کر یکم نومبر تک جاری رہے گی ۔ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی 2572 تربیت یافتہ ٹیمیں پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 6 لاکھ 14 ہزار 7 سو 89 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ پولیو مہم سے قبل ضلع انتظامیہ کا پولیو ورکرز کی ٹریننگ پر فوکس ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے باہمی تعاون سے ماسٹر ٹرینرز کا تربیتی سیشن ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سیشن میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہم سے قبل تمام ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہونی چاہئیے ۔

Related posts

پی ٹی آئی کی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تھانہ ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ

admin

پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی سے جاری ہے، عطا تارڑ

admin

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری

admin

Leave a Comment