چنیوٹ شہر کا سیوریج سسٹم اور صفائی کے لیے سو سے زائد خاک روبوں نے یونین کونسل وائز صفائی مہم شروع کردی۔
قدیمی شہر چنیوٹ میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث نہ صرف متعدد علاقوں میں گندے پانی سے گلیاں بازار بھر جاتے ہیں بلکہ بارش کے باعث کئی کئی دن پانی مین شاہرات پر بھی کھڑا رہتا ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے
نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران کہا کہ جلد اس کے لیے بڑی سکیم منظور کروائی جارہی ہے
شہری کہتے ہیں ایم سی میں گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے وائٹ کلرز سے سے بھی کام لیا جائے تو صفائی کے نظام میں مزید بہتری ہوگی