December 27, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

کوئٹہ سے اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس ڈیڈھ ماہ بعد بحال ہوگئی

کوئٹہ سے اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس ڈیڈھ ماہ بعد بحال ہوگئی۔۔ جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا، ٹرین سروس 26 اگست کو دہشت گردی کے واقعے میں پل تباہ ہونے کے باعث بند ہو گئی تھی،

کوئٹہ سے اندون ملک جانے کے لیے ٹرین کا پہیہ چل پڑا،ڈیڑھ ماہ کی بندش کے بعد اندرون ملک جانے اور ملک کے دیگر صوبوں سے کوئٹہ آنے والی ریل گاڑی بحال ہوگئی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے عمران یعقوب نے ریلوے کے دیگر افسران کے ہمراہ جعفر کو ایکسپریس کو پشاور کے لیے روانہ کیا، انکا کہنا تھا کہ ریلوے آفیسرز اور اہلکاروں کی انتھک محنت کوششوں سے تعمیر کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا،پل پاکستان ریلویز کے فنی ٹیم نے خود تعمیر کیا ہے 

ٹرین سروس کی بحالی پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ سے مزید ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے

جعفر ایکسپریس بحالی کے پہلے روز 315 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے، 46 روز قبل دہشت گردی کے واقعہ میں دوزان کے قریب پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا تھا

Related posts

بانی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

admin

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پر خودکش حملہ، 4 اہلکار وں سمیت8افراد شہید

admin

سرائے مغل : ہنجرائے کلاں کی بجلی خراب،5 دن گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

admin

Leave a Comment