December 26, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں،پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی پیکیج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج موخر کیا ختم نہیں کیا۔

Related posts

پی ٹی آئی کی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تھانہ ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ

admin

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

admin

عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریو نیو کی وصولی میں اضافہ کیاجائے گا

admin

Leave a Comment