صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس کل طلب کر لئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر سہ پہر 4 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔