December 9, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے، شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں ای ٹربو کمپنی کو ای بائیک لانچ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، خواہش ہے کہ ای ٹربو تمام ممالک میں بائیکس برآمد کرے، ہم نے سندھ میں ای وی بسز شروع کیں، اب ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد ای وی ٹیکسیز بھی شروع کریں، چین کی ٹرانسپورٹ کمپنی کو درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے ملک میں ای وی بسز بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایندھن کا مسئلہ ہے، الیکٹرک چیزیں ملک اور ماحول کیلئے بہتر ہیں، ان سے پٹرول اور ڈیزل کی لاگت بچنے کے ساتھ ساتھ ماحول بھی محفوظ رہے گا، گرین انرجی کیلئے ہم سب کو رول پلے کرنا پڑے گا۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہمیں منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کرکے ملک کو مضبوط کرنا ہے، ہم سب مل کر ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں، جلد ملک سے ای وی بائیکس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گی۔

Related posts

سپریم کورٹ کا باہر وکلا کی میڈیا سے گفتگو

admin

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حافظ آباد میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

admin

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کابلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب

admin

Leave a Comment