November 12, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس اختتام کو پہنچ گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پرغور کیا گیا۔اعلامیہ میں اس بات پر زوردیا گیا کہ فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔

Related posts

لاہور:مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر جنرل عبدالقیوم اعوان کا اے جی این نیوز کا دورہ

admin

ملک میں پیٹرول ا ور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

admin

سینئیر سیاستدان فواد چودھری پھٹ پڑے

admin

Leave a Comment