1.1 C
London
Sunday, January 5, 2025
Homeانٹرنیشنلوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد کی ملاقات

Date:

Related stories

spot_imgspot_img

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نےسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر دلویرسنگھ پنوں، سرجیت سنگھ ہوتھی، رنجیت سنگھ کاہلوں اور لکشمن سنگھ کر رہے تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔ پاکستان آنے کے لئے سکھ برادری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔۔کچھ عرصہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب رہا تو سکھ برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ برادری کو ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ہم نے سکھ برادری کی سہولت کیلئے ویزے کو آن لائن کر دیا ہے۔ امریکی، کینیڈین اور یوکے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائیں اور 30 منٹ میں ویزا حاصل کریں، آن لائن ویزا کی کوئی فیس نہیں۔ یہ سہولت بھارتی نژاد امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آپ لوگ سال میں 10 بار پاکستان آئیں، ہر بار آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آن لائن ویزا کے لئے صرف فارم پر کرنا ہے، ویزا 30 منٹ میں آپ کے پاس ہو گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح مسلمانوں کے لیے سعودی عرب مقدس ہے اسی طرح سکھ کمیونٹی کے لئے پاکستان ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے دیگر مقامات کو بھی اوپن کر دیں گے، وزٹ کے لئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ احسن ابدال، کرتار پور، ننکانہ صاحب لاہور کے ساتھ آپ اپنے دیگر مقامات پر بھی جاسکیں گے، اس ضمن میں جو مسائل ہیں، انہیں حل کریں گے

Subscribe

- Never miss a story with notifications

- Gain full access to our premium content

- Browse free from up to 5 devices at once

Latest stories

spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here