چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیئے۔۔چیف جسٹس نے اہم امورانجام دینے کیلیے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا ۔۔ذرائع کے مطابق نیارجسٹرارسپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا۔۔۔موجودہ رجسٹرارجزیلہ اسلم کے واپس جج کے طور پرواپسی کے امکانات ہیں۔۔۔سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کوگریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ۔۔سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔۔چیف جسٹس کے سٹاف افسربھی جلد تعینات ہونے کا امکان