December 9, 2024
AGN News
انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف تین دن باقی رہ گئے

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف تین دن باقی رہ گئے، ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس اور ریپلکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوئنگ اسٹیٹ میں ووٹروں کو کو قائل کرنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے سینیئر رکن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ ٹرمپ ووٹوں کی گنتی سے قبل ہی اپنی جیت کا دعویٰ کردیں کیونکہ وہ ہر وقت جھوٹ بولتے رہتے ہیں تاکہ اپنی شکست کو مشکوک بنا سکیں ہیں جس کی انہیں پوری توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ کام پہلے بھی کرچکے ہیں اور انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم جو کچھ کر رہی ہے اس سے قطع نظر کملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کے ذریعے یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔ہیرس کی انتخابی مہم کے سینیئر رکن کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس بات کا بھرپور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں جو الزامات ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپین ہم پر لگا رہی ہے، ہم ان کے محاسبے کیلئے بلکل تیار ہیں۔

Related posts

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی ریکارڈ

admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

admin

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا

admin

Leave a Comment