وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے نئی گاڑی کا تحفہ دیا۔۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بٹھایا۔۔حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔۔۔وزیراعلیٰ مریم نواز ن ے حافظ محمد علی سے پوچھا کہ اب آپ خوش ہیں نا جس پر محمد علی نے جواب دیا کہ ہاں میں بہت خوش ہوں۔۔حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اورنعت گو بھی ہیں۔۔حافظ محمد علی گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔۔۔محمد علی نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اورلگن سے اردو اورانگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔۔۔حافظ محمد علی گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے موبائل فون استعمال کرتے ہیں ۔۔۔بصارت سے محروم محمد علی ملک کے پہلے منفرد ولاگر،یوٹیوبر،کرکٹر اورتبصرہ نگار بھی ہیں۔۔۔حافظ محمد علی کے والد کراچی میں ڈرائیور کی پرائیویٹ جاب کرتے تھے ۔۔۔والد سے دور رہنے کی وجہ سے حافظ محمد علی اداس رہتے تھے۔