December 9, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ،،،پولیس کےمطابق تھانہ سمبل کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی،،،پولیس ملزم سلیمان کو برآمدگی کے لئے لے کرجارہی تھی۔ گولڑا موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔پولیس نےبتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔ملزم کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ملزم سلیمان حالیہ بنک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔پولیس ٹیمیں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

Related posts

جسٹس یحیٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے،جسٹس یحیٰ آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

admin

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی جانب سے شیل گیس کے ذخائر کی تلاش

admin

پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا

admin

Leave a Comment