وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتسان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذر میں 10 کنال اراضی پر ماڈل ویلیج بنے گا ، منصوبے سے گلگت بلتستان میں بجلی کی دستیابی بہتر ہوگی۔ بلتستان اورقراقرم یونیورسٹی کے لیے پچاس،پچاس کروڑ روپے کے فنڈ مختص کیے ہیں ,,, کئی منصوبےتکمیل کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ میاں نوازشریف کوجاتا ہے، آج ہمیں مل کر عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانا ہیں ۔