November 22, 2024
AGN News
تازہ خبریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر کی ملاقات۔۔۔ باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو

وفاقی وزیرداخلہ اوربرطانیہ کے نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کی ملاقات ۔۔۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان نائب وزیر خارجہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔۔۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیااور کہا کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے۔۔۔وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے۔۔ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔ محسن نقوی نے ملاقات کے موقع پر کہا ۔۔۔سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور پراپیگنڈا کرنے کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی اس موقع پر موجود تھے

Related posts

صارفین کے حقوق کے تحفظ کےلیے بنائی گئی صارف عدالتوں نے 90 ہزار کے قریب صارفین کو انکا حق دلا دیا

admin

کندھ کوٹ میں محکمہ صحت کی غفلت،دو بچے پولیو کا شکار بن گئے

admin

منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے، شرجیل انعام میمن

admin

Leave a Comment