جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس ،،،کہا،،، دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے ۔واقعہ حکومت ،اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے ۔صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں ۔آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں ۔مولانا فضل الرحمان نےکہا،،،مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔