صارفین کے حقوق کے تحفظ کےلیے بنائی گئی صارف عدالتوں نے 90 ہزار کے قریب صارفین کو انکا حق دلا دیا,, , ائیر لائین کی ٹکٹ کی شکایت سے لے کر درزی کے خراب کپڑے سلائی کرنے کی تک کی شکایت کے لیے صارف عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب بھر میں صارف عدالتیں اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ 90 ہزار سے زائد مقدمات نمٹا چکی ہیں جبکہ لاہور ڈویژن میں تاحال 2ہزار صارفین کے کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں ,صارف عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کے لیے ،بغیر کورٹ فیس دیے اور بغیر وکیل کے بھی ان عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں کے قیام سے صارفین کے حقوق کا تحفظ ہوا ہے ,قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کے صارفین کے موجودہ دور کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ,صارف عدالتیں روزانہ کی بنیاد پر متعدد صارفین ہے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ان عدالتوں سے ناواقف ہے۔
previous post