November 23, 2024
AGN News
انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن،مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔۔۔اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے۔۔۔ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔۔۔بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔۔۔ وزیراعظم کا حکم ہے کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی۔۔۔ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔۔۔۔ مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ہمیں اکنامک سروے کی بھی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کو لیڈ کرنا ہوگا۔۔۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔۔۔ ہمارا روپیہ مستحکم ہو گیا ہے۔۔۔آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ آئین پر حملہ ہے، اسد قیصر

admin

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی جانب سے شیل گیس کے ذخائر کی تلاش

admin

صارفین کے حقوق کے تحفظ کےلیے بنائی گئی صارف عدالتوں نے 90 ہزار کے قریب صارفین کو انکا حق دلا دیا

admin

Leave a Comment