December 26, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریںڈسٹرکٹ نیوز

شیخوپورہ کے علاقہ رجبہ مانانوالہ عوان بھٹیاں پر اپر گوگیرہ نہر سے 24 گھنٹے پانی چوری کیا جا رہا ہے

شیخوپورہ کے علاقہ رجبہ مانانوالہ عوان بھٹیاں برجی نمبر 27 ایل پر سر عام 24 گھنٹے نہر اپر گوگیرہ سے پانی چوری کر کے سینکٹروں ایکٹر اراضی کو سیراب کیا جا رہاہے علاقہ مکینوں کے مطابق اپر گوگیرہ کے ایکسین احمد اقبال اور اوورسیز عطاء مصطفی نہر سے پانی جوری کروا کر حکومت پنجاب کو کروڑوں کا چونا لگا رہے ہیں ایکسین احمد اقبال سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اس میں ملوث ہوا ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا۔ لیکن نہ تو پانی چوری ہونا بند ہوا اور نہ ہی پانی چوری میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی گئی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ایکسین اپر گوگیرہ احمد اقبال اور اوورسیز عطاء مصطفی بڑی دیدہ دلیری سے پانی چوری کروا رہے ہیں
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ عرصہ دراز سے یہ کرپٹ افسران پانی چوری کروا رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محکمہ سے فارغ کیا جائے اور ایماندار انسان تعینات کیے جائیں

Related posts

غیر ملکی وزرائے اعظم اور وزرا کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ایم پی اے عنبرین اسماعیل

admin

یواے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری

admin

مصطفیٰ آباد میں پوزیشن ہو لڈرز سٹوڈنٹ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

admin

Leave a Comment