November 22, 2024
AGN News
تازہ خبریں

بانی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

انی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کیسز کی سماعت راستوں کی بندش کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔۔۔۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں آج ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کرنی تھی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کرنی تھی۔
اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 7 اکتوبر اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہو گی۔

Related posts

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے نواز شریف کی نااہلی پر خاموشی توڑ دی

admin

پی ٹی آئی کی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تھانہ ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ

admin

سپریم کورٹ کا باہر وکلا کی میڈیا سے گفتگو

admin

Leave a Comment