November 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر۔ ۔۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم 11 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم 11 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گی۔ عدالت نے فریقین سے میٹا اور ایکس کی قانونی حیثیت پر دلائل پر طلب کر رکھے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ عظمی بخاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے میری جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔ درخواست میں عظمی بخاری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔ عدالت ایف آئی اے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرے۔

Related posts

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 114 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

admin

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری

admin

Leave a Comment