December 4, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بروقت ایکشن،ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کےملزم گرفتار

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بروقت ایکشن،ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کےملزم گرفتار۔۔۔۔لڑکی کو سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا۔۔۔لڑکی کے بیان کے مطابق گھر پر پہلے سے 4 سے 5 افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔۔۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔۔

۔،ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔۔۔پولیس نے بروقت ایکشن لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔۔خواتین خود كو محفوظ بنانے كے لیے ویمن سیفٹی ایپ کو لازمی اپنے موبائل میں انسٹال كریں۔۔۔۔خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے بھی رابطہ کر سکتیں ہیں۔

Related posts

شیخوپورہ میں سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ ماحولیات کا گرینڈ آپریشن

admin

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2ارب ڈالر کےمعاہدے طے

admin

کراچی: سندھ اسمبلی میں آئینی بینچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

admin

Leave a Comment