November 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریںڈسٹرکٹ نیوز

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 114 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 114 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔۔۔ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 221 ہوگئی۔۔۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2504تک پہنچ گئی۔۔۔رواں سیزن میں ڈینگی سے 6 مریض زندگی کی بازی ہارچکے۔۔۔ڈینگی کے 86 مریض بینظیر بھٹو ہسپتال، 53 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج۔۔۔50 مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال 48 مریض فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں داخل ۔۔۔ ۔ڈینگی لاروا ملنے اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3987 مقدمات درج کئے گئے۔۔۔1623 عمارتیں سیل 2812 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔۔۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 87 لاکھ 88ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

Related posts

جسٹس یحیٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے،جسٹس یحیٰ آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

admin

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

admin

پاک پتن میں اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی کوشش اور غزہ پر جاری جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ریلی نِکالی گئی

admin

Leave a Comment