November 23, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق جمہوریت کی جیت ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق اور مشاورت سے مزید آگے بڑھنے کے جذبے کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا۔کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کی سچائی اٹھارہ سال بعد بھی ثابت ہو رہی ہے، امید ہے کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی، میثاق جمہوریت کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آغاز کیا، صدر زرداری نے اس پر عمل کرایا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ سال بعد اس کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں بلاول بھٹو زرداری تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہی جمہوریت کی اصل طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق کی سوچ جذبہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کو مزید مضبوط کرے گا، نظام عدل کی اصلاح سے کروڑوں پاکستانیوں اور جیلوں میں برسوں سے انصاف کے منتظر قیدیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی سے ریلیف مل سکے گا۔ مزید کہا کہ ملک وقوم، آئین وقانون اور جمہوری اصولوں کیلئے مشترکہ کوشش کرنے والی جمہوری قوتیں اور جماعتیں لائق تحسین ہیں۔

Related posts

گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اشارہ دے دیا

admin

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2ارب ڈالر کےمعاہدے طے

admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اسپیشل پرسنز کی مالی امداد کا تاریخی منصوبہ

admin

Leave a Comment