December 27, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

کوئٹہ:سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی مانگ میں بے پناہ اضافہ

سردیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی جہاں رہن سہن اور پہناوے کے انداز تبدیل ہو جاتے ہیں وہیں انسانی خوراک کی تبدیلی بھی ناگزیر ہو جاتی ہے ایسے میں اگر نام آ جائے مچھلی کا تو من مچلنے لگتا ہے

سردیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ مچھلی کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر کوئٹہ جیسے سرد علاقوں میں سردی کے اثرات سے بچنے کے لیے لوگ دیگر اقسام کے گوشت کھانے کے بجائے مچھلی کا گوشت کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جو لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر قائم شہر کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ میں سمندری اور دریائی مچھلیوں کی تقریبا تمام اقسام دستیاب ہوتی ہیں جہاں شہر کے دور دراز کے علاقوں سے آئے شہری مچھلی کی خریداری کے غرض سے آتے ہیں سردیوں کے موسم میں مچھلی کے کاروبار سے منسلک افراد کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو جاتا

مچھلی قدرت کی جانب سے انسانوں کو عطاء کی گئی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے مچھلی کا گوشت خوش زائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہوتا ہے،

Related posts

عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریو نیو کی وصولی میں اضافہ کیاجائے گا

admin

پاکستان کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

admin

میلسی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی لمبی جھولتی تاریں شہریوں کیلئے خطرے کی علامت

admin

Leave a Comment