November 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

صادق آباد: گزرے زمانوں میں اپنی شان وشوکت دکھانے والا قلعہ سرواہی تبا ہی کا شکار

صادق آباد کی سر زمین اپنے سینے میں تاریخ کے انمول خزانے چھپائے ہوئے ہے گزرے زمانوں میں اپنی شان وشوکت دکھانے والا قلعہ سرواہی ایساہی ایک تاریخی ورثہ ہے۔۔۔ جو کبھی اسلامی سلطنت کا اہم فوجی مرکز تھا ۔مگر آج تباہی کی داستانیں سنا رہا ہے۔

کہیں آثار تو کہیں اینٹوں کا ڈھیر تاریخی قلعہ سرواہی اب صرف بلند و بالا مٹی کا ٹیلا رہ گیا ہے صادق آباد سے 15 کلومیٹر دور واقع یہ قلعہ چھٹی صدی عیسوی میں تعمیر ہوا، کبھی اہم سرگرمیوں کا مرکز قلعہ سرواہی اب تباہی کی تصویر بن چکا ہے

تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے کہتے ہیں کہ چھٹی صدی عیسوی میں قلعہ سرواہی سمیت چھ قلعے تعمیر کیے گئے تھے یہ قلعہ مختلف ادوار میں فوجی اہمیت کا حامل رہا سندھ میں محمد بن قاسم کے داخلے کے بعد یہ قلعہ اسلامی سلطنت کا اہم فوجی مرکز بن گیا قلعے سے چاندی کے قدیم سکے اور مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے ملے ہیں

قلعہ سرواہی کے شمال مغرب میں صوفی بزرگ حضرت پیر موسی نواب جبکہ جنوب مشرق میں حضرت عراقی بادشاہ کا مزار ہے سیاح اس کی حالت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں قلعہ سرواہی سے کھدائی کے دوران ملنے والی اینٹوں کا سائز اور بناوٹ قلعہ سستان قلعہ الور قلعہ اچ اور قلعہ ماتھیلا کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اینٹوں جیسی ہیں

زمانہ قدیم کا یہ خستہ حال قلعہ سرواہی جو اپنے سینے میں ایک تاریخ سموئے ہوئے ہے آج حکومتی توجہ کا منتظر ہے 

Related posts

سپریم کورٹ: معلومات تک رسائی کا کیس ،جسٹس اطہر من اللہ کااضافی نوٹ جاری

admin

سینیٹر شیری رحمان کی خیبر پختون خواہ کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت 

admin

ملتان میں منچلوں کی کار ریس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

admin

Leave a Comment