November 22, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

خانیوال: پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں جدید ترین کمپوٹر لیب کا افتتاح

ضلعی انتظامیہ خانیوال کی خصوصی کاوش اور ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے ڈونیشن سے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں تیار ہونے والی جدید ترین کمپوٹر لیب اور کمروں کا ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین اور صدر علی خان ترین نے افتتاح کردیا۔ 

ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین اور صدر علی خان ترین نے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں جدید ترین کمپیوٹر لیب اور دو کلاس رومز کا افتتاح کردیا۔ آٹی لیب اور کلاس رومز کی تعمیر پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے لاگت آئ ۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری ، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو ، پرنسپل کے پی ایس حافظ محمد راشد سعید ، ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ معیاری اور جدید تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے ۔میں نے آج تک بچوں کی تعلیم پر جتنا خرچ کیا اللہ نے مجھے دس گنا زیادہ عطا کیا ۔ ترین فاونڈیشن کے صدر علی خان ترین نے اعلان کیا کہ کے پی ایس لے گرلز بلاک میں بھی جدید ترین کمپوٹر لیب اور کلاس رومز بناٰے جائیں گے ۔
پرنسپل کے پی ایس حافظ محمد راشد سعید نے کہا کہ جدید ترین کمپیوٹر لیب سے کے پی ایس کے بچوں کو گلوبل چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا ۔

Related posts

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس

admin

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

admin

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

admin

Leave a Comment