November 23, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت 

خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈز کے حصول کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، کارڈ میں درج تفصیلات کی تصدیق کے لیے موبائل ایپ کی سہولت فراہم ہوگی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں جائیداد کارڈ کو ابتدائی طور پر صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جائیداد کارڈ ای پاس بک کے طور پر کام کرے گا۔بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری جائیداد کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کرکے اپنے تمام لینڈ ریکارڈ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سروس ڈیلیوری سینٹر، پٹوار خانے یا کسی بھی دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک جائیداد کارڈ کا اجرا ریونیو اصلاحات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا اہم قدم ہے، صوبائی حکومت لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لا رہی ہے۔

Related posts

سرائے مغل : ہنجرائے کلاں کی بجلی خراب،5 دن گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

admin

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

admin

شیخوپورہ کے علاقہ رجبہ مانانوالہ عوان بھٹیاں پر اپر گوگیرہ نہر سے 24 گھنٹے پانی چوری کیا جا رہا ہے

admin

Leave a Comment