وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ۔۔۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ روز انتہائی مفید ملاقات ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور مشیرِ شاہی دیوان کے ساتھ ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہوچکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔۔۔فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا۔۔۔۔ ہم سعودی عرب کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کریں گے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ ۔۔۔وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔۔۔۔۔شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی۔۔۔ شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔۔۔پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔۔۔ طے پانے والے سمجھوتوں کے تحت سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 2.8ارب ڈالر ہوگیا ہے۔۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے 27سمجھوتوں میں سے پانچ پر عملدرآمد ہوچکا ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات ہوئی ۔۔۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
previous post