December 3, 2024
AGN News
انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی، منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں، 2016 کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چینی منصوبوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں جاری چینی منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی، 2021 ماڈل کی بم پروف بی ایم ڈبلیو اوریجنل گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

Related posts

عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریو نیو کی وصولی میں اضافہ کیاجائے گا

admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکا کی ملاقات

admin

منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے، شرجیل انعام میمن

admin

Leave a Comment