محکمہ خزانہ نے لاہور شہر کے ہسپتالوں کو بجٹ جاری کر دیا ۔۔۔محکمہ خزانہ نے لاہور شہر کے ہسپتالوں کو ادویات اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کیا۔۔۔ چلڈرن ہسپتال کے لئے ایک ارب 70کروڑ روپے، جنرل ہسپتال کو ایک ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے۔۔۔جناح ہسپتال کو ایک ارب30 کروڑ روپے جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کو ایک ارب دس کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بجٹ ادویات تنخواہوں اور بجلی گیس کے بل اور دیگر آپریشنل اخراجات کے لیے جاری کیا گیا ہے۔