December 27, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹرشبلی فراز کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کا کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹرشبلی فراز کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کا کیس۔۔۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس رپورٹ پیش ہونے کے بعد کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

سینیٹر شبلی فراز کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ۔ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس کے مطابق شبلی فراز کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شبلی فراز کے خلاف پہلے سے چھ مقدمات درج ہیں جس پر وکیل مرزا آصف ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان چھ مقدمات میں شبلی فراز ضمانت پر ہیں ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

Related posts

سینئیر سیاستدان فواد چودھری پھٹ پڑے

admin

قصور: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

admin

چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی نے تنازعات کے حل کیلئے متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل کردی

admin

Leave a Comment