December 26, 2024
AGN News
پاکستانتازہ ترینتازہ خبریں

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ،،،پولیس کےمطابق تھانہ سمبل کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی،،،پولیس ملزم سلیمان کو برآمدگی کے لئے لے کرجارہی تھی۔ گولڑا موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔پولیس نےبتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔ملزم کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ملزم سلیمان حالیہ بنک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔پولیس ٹیمیں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گئے ہیں، بیرسٹر سیف

admin

منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے، شرجیل انعام میمن

admin

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا

admin

Leave a Comment