پاکستانتازہ ترینڈسٹرکٹ نیوز

پتوکی شہر میں ہر طرف سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے

پتوکی شہر میں ہر طرف سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔۔۔ شہر بھر میں کسی بھی بازار گلی محلے کا وزٹ کر لیں ہر طرف یا تو گندگی کے ڈھیر ہیں یا پھر ٹوٹی ہوئی سڑکیں دکھائی دینگی ۔۔۔ کروڑوں روپے عوام کے فنڈ ناقص مٹیریل استعمال کر کے نہ صرف عوام کے پیسوں کو چونا لگایا بلکہ سرکار کو بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ۔۔۔لوکل گورنمنٹ نیشنل ہائی وے اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ۔۔۔ شہری پریشان ہیں

پتوکی شہر کی مین سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے شادمان کالونی پرانی پتوکی کہنہ روڈ کی سڑکیں کئی سالوں سے ٹوٹی پڑی ہیں اور بڑے بڑے گڑے پڑ چکے ہیں اور یہ شہر کا مین روڈ ہیں اس روڑ پر واقع کئ سکول اور ہسپتال مساجد اور دینی درسگا بھی ہیں لیکن اسکے باوجود بھی سرکار نے چپ ساد رکھی ہے شہریوں کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے

پرانی منڈی چونیاں روڈ امام بارگاہ چوک اور قبرستان روڈ پر سفر کرنے والے مسافر اور عوام بہت زیادہ پریشان ہے ائے دن ان خراب روڈز کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چھ لاکھ ابادی والے شہر پتوکی کی حالت روز بروز ٹوٹے ہوئے روڈز اور شہر کا سیوریج کا نظام درم برم ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے

Related posts

پاکستان نے انگلینڈ کو پنڈی ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

admin

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت 

admin

مصطفیٰ آباد میں پوزیشن ہو لڈرز سٹوڈنٹ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

admin

Leave a Comment